ایرانی معیشت کے سامنے امریکی پابندیاں بے اثر قرار

اسلام آباد، 11 دسمبر، ارنا - پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں سے ایرانی معیشت ہرگز متاثر نہیں ہوگی.

''مہدی ہنردوست'' نے پاکستانی نجی خبررساں ادارے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی پابندیوں سے ایرانی معیشت متاثر نہیں ہوگی.
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران معاشی پابندیوں کے باوجود اپنا مشن جاری رکھے ہوئے ہے.
ہنردوست نے کہا کہ حال ہی میں امریکہ نے ایران پر معاشی پابندیاں عائد کیں تاہم ایرانی قوم نے معاشی پابندیوں کے ساتھ جینا سیکھ لیا ہے اور عائد کردہ معاشی پابندیوں سے کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا.
پاکستان میں ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ ایران مضبوط مسلم ملک ہے اور ایرانی معیشت دان پابندیوں سے پہلے اپنی پالیسی ترتیب دے چکے تھے.
مہدی ہنر دوست نے کہا کہ خلیج فارس کے ممالک سمیت مسلم ممالک کو مل جل کر آگے بڑھنا ہوگا.
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ ایران کے خوشگوار تعلقات ہیں، ہم باہمی روابط کو مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں. ایران، پاکستان گیس پائپ لائن کی تعمیر کیلئے حکومت کے ساتھ بات چیت جاری ہے.
ایرانی سفیر نے کہا کہ آئی پی گیس منصوبے سے پاکستان میں گیس کی کمی پوری کی جاسکتی ہے. معاشی پابندیوں کے باوجود بعض بین الاقوامی کمپنیوں کے ایران کے تجارتی روابط جاری ہیں.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@