ایران مضبوط اور خودمختار عراق کا حامی ہے: ایرانی سفیر

بغداد، 11 دسمبر، ارنا - عراق میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ مضبوط، مستحکم اور خودمختار عراق ایرانی قوم اور حکومت کی دلی خواہش ہے.

یہ بات ''ایرج مسجدی'' نے عراق میں داعش کے دہشتگردوں پر غلبہ پائے جانے کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اپنے ایک خصوصی بیان میں کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ بدنام زمانہ تنظیم داعش اور اس کے خبیث عناصر پر فتح حاصل کرنے کی پہلی سالگرہ پر عراقی مسلح افواج، بہادر عوام، پولیس، قبایلی فورسز بالخصوص الحشد العشبی فورس کو دلی مبارکباد دیتے ہیں.
ایرانی سفیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران عراق کی تعمیر نو کے مرحلے میں اس کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@