ایران کیلئے یورپی مالیاتی میکنزم آئندہ ہفتوں میں آپریشنل ہوگا: مغرینی

لندن، 10 دسمبر، ارنا- یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مالیاتی شعبے میں لین دین کو برقرار رکھنے کے لئے یورپ کے خصوصی مالیاتی میکنزم آمادہ ہے اور آیندہ ہفتوں میں آپریشنل ہوگا۔

یہ بات "فڈریکا مغرینی" نے برسلز میں یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے اختتام کے موقع پر کہی۔
انہوں نے آیندہ ہفتوں میں ایران کے لئے یورپ کے مخصوص مالیاتی نظام کے نفاذ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسی حوالے سے مزید معلومات دینے کا امکان نہیں ہے لیکن یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ کو ایران جوہری معاہدے کے تحفظ پر اتفاق رائے ہے۔
مغرینی نے کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی تیرہویں رپورٹ کے مطابق ایران، جوہری معاہدے سے متعلق اپنے کیے گئے وعدوں پر شفافیت کے ساتھ عمل کیا ہے۔
انہون نے ایران کے وزیر خارجہ اور جوہری توانائی ادارے کے سرابرہ کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہونے والی ملاقات میں ایران سے مطالبہ کیا کہ جوہری معاہدے سے متعلق اپنے کیے گئے وعدوں پر قائم رہے۔
انہون نے کہا کہ یورپی ممالک نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ایران جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کے بعد بھی ایران اس معاہدے کے ثمرات سے مستفید ہوجائے۔
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@