عراق کی الحشدالشعبی فورس نے داعش کیخلاف جنگ پر ایران اور حزب اللہ کا شکریہ ادا کیا

بغداد، 10 دسمبر، ارنا – عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے ڈپٹی کمانڈر نے عراق میں داعش پر غلبے کی پہلی سالگرہ پر اس جنگ میں اہم کردار ادا کرنے پر اسلامی جمہوریہ ایران اور لبنانی مزاحمتی گروہ حزب اللہ کا شکریہ ادا کیا.

"ابومہدی المہندس" نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں داعش کے خلاف فتح حاصل کرنے پر ایران اور حزب اللہ کا شکریہ ادا کیا.
انہوں نے کہا کہ داعش کے خلاف جنگ میں ایران اور حزب اللہ کی عراقی قوم کی حمایت کو ہرگز فراموش نہیں کیا جاسکتا.
انہون نے کہا کہ عراق میں داعش پر غلبہ در اصل اس دہشت گرد گروپ اور ان کی علاقائی اور بین الاقوامی حامیوں کے خلاف عراقی عوام کے مضبوط عزم کی کامیابی کا دن ہے۔
انہوں نے عراق میں داعش کے خلاف فتح میں آیت اللہ العظمی 'سید علی سیستانی' کی مذہبی ہدایات اور سنہ 2014 میں، داعش کے خلاف ان کے تاریخی فتوے کے کردار کی اہمیت پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا بھی شکریہ ادا کیا۔
انہون نے داعش کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے گھر والوں کو اسی فتح پر مبارکباد دی۔
تفصیلات کے مطابق، آج بروز پیر عراقی وزیر اعظم اور وزیر دفاع کی موجودگی میں، عراق میں داعش کے خلاف غلبہ کی پہلی سالگرہ کی مناسبت سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@