اتحاد، عالمی اسلام کے وقت کا تقاضا ہے: ایرانی سفیر

بلغراد، 10 دسمبر، ارنا – بوسنیا میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ عالم اسلام کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کی مضبوطی وقت کا تقاضا ہے.

ان خیالات کا اظہار "محمد حیدری" نے بوسنائی دارالحکومت سرائیوو کی مشہور مسجد نقشبندیہ کی ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے درمیان اللہ کی رحمان و رحیم کی خصوصیات مشہور ہیں، جبکہ خدا نے ہمارے نبی کریم حضرت محمد (ص) کو بھی رحمۃ للعالمین قرار دیا.
انہوں نے مزید کہا کہ تکفیری، انتہاپسند اور دہشتگردی کی سوچ کو ہوا دینے والے ہرگز نبی پاک (ص) کی تعلیمات پر نہیں چلتے.
اس موقع پر بوسنیا ہرزے گوینا کی مذاہب کے مرکز کے سربراہ نے بھی اس تقریب میں ایرانی سفیر کی موجودگی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ایرانی حکومت کی جانب سے بوسنیا کی آزادی سے اب تک اس ملک کی حمایت کی قدر کی۔
انہوں نے بوسنیا کے مسلمانوں کےنزدیک اسلام اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کے خاندان اور پیروکاروں کی بڑی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سنہ 1991 میں بوسنیا کی آزادی کے ساتھ اس ملک کے لوگوں کو مذہب کے انتخاب کے حوالے سے آزادی کا حق ملی اورآج لوگ آزادانہ طور پر مذہبی تقاریب میں شریک ہوتے ہیں۔
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@