ایران جوہری معاہدہ یورپی سلامتی کیلئے اہم قرار: جرمنی

لندن، 10 دسمبر، ارنا - جرمن وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے یورپی خطے کی سیکورٹی کے لئے اہمیت کا حامل ہے.

'ہائیکو ماس' نے پیر کے روز برسلز میں یورپی وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر مزید کہا کہ ہم نہیں چاہتے ہیں کہ ایران، عسکری مقاصد کے لیے دوبارہ یورینیم کی افزودگی کے سلسلہ کا آغاز کرے.
جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ایران کی جانب سے یورینیم کی افزودگی کا عمل صرف جوہری معاہدے کے ممکن ہے اور ہم ایسے طریقہ کار کو تسلیم کریں گے.
ان کا کہنا تھا کہ جب تک ایران، جوہری معاہدے پر قائم ہے اور اس کی جوہری سرگرمیاں محدود رہیں تو ہمارے مؤقف میں بھی کوئی تبدیلی نہیں آئے گی اور یورپی ممالک اس معاہدے کے پابند رہیں گے.
انہوں نے مزید کہا برسلز کے اجلاس میں جوہری معاہدے اور ایران سے متعلق مخصوص مالیاتی میکنزم (SPV)کے نفاذ کے طریقوں پر گفتگو ہوگی.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@