مجھے ایران میں دوسری اسپیکرز کانفرنس کا حصہ بننے پر فخر ہے: سابق پاکستانی اسپیکر

اسلام آباد، 10 دسمبر، ارنا - پاکستان کی قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر ''سردار ایاز صادق'' نے کہا ہے کہ انھیں تہران میں منعقدہ چھ ملکی اسپیکرز کانفرنس کا حصہ بننے پر فخر ہے.

پاکستان مسلم لیگ نواز کے سنیئر رہنما نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ بحثیت پاکستانی اسپیکر قومی اسمبلی نے 6 ملکی اسپیکرز کانفرنس کی بنیاد رکھی اور پہلی بار اس کی میزبانی بھی کی.
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے اور میرے لئے یہ انتہائی فخر کی بات ہے کہ میں تہران میں منعقد ہونے والی دوسری اسپیکرز کانفرنس کا حصہ ہوں.
یاد رہے کہ ایران کی میزبانی میں گزشتہ دن ہونے والی اسپیکرز کانفرنس میں پاکستانی اسپیکر ''اسد قیصر'' نے پاکستانی وفد کی قیادت کی. انہوں نے اس موقع پر صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر ''حسن روحانی'' اور اپنے ایرانی ہم منصب ''علی لاریجانی'' کے ساتھ بھی ملاقاتیں کیں.
دوسری اسپیکرز کانفرس کا اختتام ہفتہ کے روز ہوا جس میں شریک ممالک کے اسپیکروں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کے علاوہ اس کی جڑوں کا سراغ لگانے اور اسے مکمل طور پر تباہ کرنے پر زور دیا.
ایران، پاکستان، چین، روس، ترکی اور افغانستان کے اسپیکروں نے یہ فیصلہ کیا کہ اگلی اسپیکرز کانفرنس آئندہ سال ترکی میں ہوگی.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@