ایران کے جنوب مشرقی صوبے میں 5.4 ٹن منشیات برآمد

زاہدان، 10 دسمبر، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران میں سیکورٹی فورسز نے گزشتہ دس دنوں کے دوران جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان میں 5.4 ٹن منشیات پکڑلی ہیں.

یہ بات صوبائی پولیس چیف بریگیڈیئر 'محمد قنبری' نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.
ان کے مطابق، حالیہ دنوں میں خاش، سرباز، سراوان، ایرانشہر اور نیکشہر میں سرحدی اور پولیس فورسز کے مشترکہ آپریشن کے دوران منشیات سمگلروں سے 5.4 ٹن سے زائد مختلف افیونی مواد برآمد کر لی گئی ہیں.
ان آپریشنز میں 5 ٹن اور 447 کلوگرام افیون اور 13.468 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی ہیں اور اس کے علاوہ آٹھ ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@