عراق کی ایرانی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت

بغداد، 10 دسمبر، ارنا - عراق کی سرمایہ کاری کمیٹی کے چیئرمین نے ایرانی کمپنیوں کو عراق کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی ہے.

''سامی الاعرجی'' نے ایرانی صدر کے سنیئر مشیر برائے برائے معاشی ترقی ''حسن دانایی فر'' کے ساتھ ایک ملاقات میں ایرانی کمپنیوں کو عراق میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی.
انہوں نے مزید کہا کہ عراق تعمیر نو کے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے اور اس صورتحال کے پیش نظر دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات بالخصوص نجی شعبوں کے باہمی تعاون کو بڑھانے کے لئے سازگار ماحول فراہم ہوا ہے.
ایرانی عہدیدار نے کہا کہ نجی کمپنیاں عراق کی تعمیر نو کے منصوبے اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھاسکتی ہیں.
اس ملاقات کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا کہ عراق کے منصوبوں میں ایرانی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے ایران اپنی ان کمپنیوں کی فہرست عراق کو فراہم کرے جو عراقی منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتی ہوں اور اس کے بعد ایرانی کمپنیوں کے عہدیداروں اور عراق کی سرمایہ کاری کمیٹی کے چیئرمین کے درمیان ایک خصوصی نشست کا بھی انعقاد کیا جائے گا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@