ایرانی فلم یونانی میلے کی سب سے بہترین فلم منتخب

تہران،10 دسمبر، ارنا - ایرانی فلم 'The Skier' کو یونان کے 21ویں میلے کے سب سے بہترین فلم کے طور پر منتخب کرلیا گیا ہے.

ایرانی فلم ساز 'فریدون نجفی' کی The Skie نے یونانی شہر اولمبیا میں منعقدہ فیسٹیول کے سب سے بہترین فلم کا ایوارڈ حاصل کرلیا.
ایرانی فلم نے اس سے پہلے مختلف ملکی اور غیرملکی میلوں میں ایوارڈز حاصل کیے تھے.
اس فلم کے اہم کردار 'حبیب تاجمیری، سید شہاب‌الدین طباطبایی، رضا موری، امیررضا فرامرزی اور آوا دارویت' ہیں.
یہ فلم ایک کم سن بچے کی کہانی ہے جو اسکینگ مقابلوں کے لئے تیاری کر رہا ہے.
تفصیلات کے مطابق، 21 واں فلم فیسٹیول یونان کے شہر اولمبیا میں 1سے 8 دسمبر تک انعقاد کیا گیا.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@