ایرانی طلبا کی عالمی ربوکپ مقابلوں میں فتح

کیش، 10 دسمبر، ارنا - ایرانی صوبے قزوین کی اسلامک اوپن یونیورسٹی کی روبوٹکس ٹیم نے بین الاقوامی ایشیا پیسفک ربوکپ مقابلوں کے دوسرے مرحلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی.

ایران کے جنوبی جزیرے کیش میں منعقدہ ان عالمی ربوکپ مقابلوں میں قزوین اور کرمان جامعات اور سنگاپور کی ٹیموں نے پہلی تین پوزیشن اپنے نام کرلیں.
تفصیلات کے مطابق، ایشیا پیسفیک کے عالمی ربوکپ اور مصنوعی انٹیلی جنس مقابلے 7 سے 9 دسمبر تک جزیرہ کیش میں منعقد کئے گئے جس میں 32 غیر ملکی ٹیمیں شریک تھیں.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@