ایران کیساتھ تعلقات کو دوسروں کی ایما پر متاثر نہیں ہونے دیں گے: عراق

بغداد، 10 دسمبر، ارنا - عراق کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تعلقات عراق کے قومی مفادات کے لئے اہم ہیں لہذا ہم دوسروں کی ایما پر ان روابط کو ہرگز متاثر نہیں ہونے دیں گے.

یہ بات وزیراعظم ''عادل عبدالمہدی'' نے ایرانی کے صدر سنیئر مشیر ''حسن دانایی فر'' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی. اس ملاقات میں ایرانی سفیر ایرج مسجدی بھی موجود تھے.
اس موقع پر عراقی وزیراعظم نے کہا کہ ان کا ملک ایک آزاد اور خودمختیار ریاست ہے اور ہم اپنے خارجہ تعلقات بالخصوص ایران کے ساتھ معاشی تعاون کو اپنے مفادات کے لئے اہم سمجھتے ہیں.
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عراق بیرونی دباو یا دوسروں کی خواہش پر ایران کے ساتھ تعلقات پر سمجھوتہ نہیں کرے گا.
عادل عبدالمہدی نے ایرانی عوام کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں پر اپنے مؤقف کو دہرایا اور مزید کہا کہ ایران اور عراق کے مشترکہ اقتصادی تعاون ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں.
انہوں نے کہا کہ ایران سے متعلق امریکی پابندیوں پر ہمارا مؤقف یورپی یونین، روس، چین اور جاپان کی طرح واضح ہے اور عراق ہرگز ان پابندیوں کا حصہ نہیں بنے گا.
اس ملاقات میں ایرانی صدر کے مشیر نے دونوں ممالک کے درمیان نئے بارڈر کے افتتاح کا مطالبہ کیا جس کی مدد سے مشترکہ تجارتی سرگرمیوں کو مزید فروغ دیا جاسکتا ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@