ہمیں غنڈگرد قوتیں نہیں طاقتور خطے کی ضرورت ہے: ظریف

تہران، 10 دسمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے علاقائی ممالک کو تجویز دی ہے کہ ہمیں جابر اور غنڈہ گردوں کی نہیں بلکہ ایک طاقتور خطے کی ضرورت ہے.

''محمد جواد ظریف'' نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا ہے کہ ہمارے خطے نے بہت سے جابروں اور غنڈ گردوں کو دیکھا ہے جنہوں نے یہاں جنگ اور مشکلات کے سوا کچھ نہیں کیا.
انہوں نے کہا کہ لہذا آج ہمیں جو ضرورت ہے وہ غنڈگرد قوتیں نہیں بلکہ ایک مضبوط اور طاقتور خطہ ہے.
ظریف نے اس بات پر زور دیا کہ طاقتور خطے کے حصول کے لئے ہمیں مذاکرات کرنے ہوں گے اور اس کے ساتھ عالمی قوانین کے احترام، خطی ممالک کے بائیکاٹ کے خاتمے، اجتماعی سلامتی، معاشی تعاون اور عوامی سطح پر تعلقات کو بڑھانا ہوگا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@