9 دسمبر، 2018، 3:55 PM
News ID: 3660573
T T
0 Persons
ایرانی ادویات پر امریکی پابندیوں نے عوام کی صحت کو متاثر کیا ہے: ایرانی عہدیدار

تہران، 9 دسمبر، ارنا – ایرانی صوبے شیراز میں یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ ادویات پر امریکی ظالمانہ پابندیوں نے ایران میں خصوصی اور لاعلاج مریضوں کی صحت کو متاثر کر کیا ہے.

یہ بات ڈاکٹر 'سیدمنصور کشفی' نے آج بروز اتوار ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اور بین الاقوامی تنظیمیں، امریکہ کی جانب سے ادویات اور صحت پر پابندی عائد ہونے کے منفی اثرات سے ہوشیار رہیں.
کشفی نے کہا کہ ہمیں ادویات پر پابندی عائد نہ ہونے کے امریکی جھوٹ دعوے کو بے نقاب کرنا چاہیے.
انہوں نے بتایا کہ عالمی تنظیموں کو لاعلاج امراض کی ادویات کی فراہمی کے درپیش مسائل کا جائزہ کرنا چاہیے.
کشفی نے بتایا کہ ایران مخالف امریکی پابندیوں کے نتیجے میں تھالاسیمیا، ہیمفویلیا، ایم ایس، کینسر کے مریضوں کی ادویات کی فراہمی کو کچھ مسائل اور چیلنجوں کا سامنا ہیں اور یہ موضوع کسی شخص سے پوشیدہ نہیں ہے.
انہوں نے کہا کہ ہر چند ہم اپنی ضروری ادویات کو ملک میں پیدا کر رہے ہیں لیکن ہم مخصوص اور لاعلاج بیماریوں کی بعض ادویات کو دوسرے ممالک سے درآمد کرنا ناگزیر ہیں.
انہوں نے مزید بتایا کہ بینکی پابندیوں نے ادویات کی فراہمی کے راستے میں کچھ رکاوٹیں پیدا کیں ہیں.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@