فرانس اور جرمنی کا ایران سے متعلق مخصوص مالیاتی میکنزم پر اتفاق

تہران، 9 دسمبر، ارنا – ایک جرمن اخبار کے مطابق، فرانس اور جرمنی ایران سے متعلق مخصوص مالیاتی میکنزم (SPV) پر اتفاق کیا.

جرمن اخبار ' Wirtschaftswoch' نے آج بروز اتوار اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ 9 یورپی ممالک بشمول اٹلی، سپین، آسٹریا، بینیلکس ممالک (ہالینڈ، بیلجیم اور لکسمبرگ)، ایس پی وی کے نظام میں شمولیت پر تیار ہیں.
اس رپورٹ میں مزید آیا ہے کہ ان 9 ممالک نے ایران اور یورپ خاص مقصد کے لئے بنائے جانے والے نظام (SPV) کے تحفظ پر اتفاق کیاہے.
اس اخبار نے کہا کہ پریس اور برلن کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت ایران سے متعلق ایس پی وی نظام کا آفس فرانس میں کھول دیا گیا ہے اور ایک جرمن شخص بھی اس کی صدارت سنبھالے گا.
یورپی مالیاتی میکنزم کا نظام ابتدا میں صرف ادویات اور خوراک جیسے پہلی ضروریات تک محدود تھا لیکن اب جس میں بینکی امور بھی شامل ہوگیا ہے.
تقصیلات کے مطابق ایران جوہری معاہدے سے امریکہ کی غیرقانونی علیحدگی کے بعد یورپ نے ایران کے ساتھ مالیاتی شعبے میں لین دین کو برقرار رکھنے کے لئے ایک خصوصی میکنزم کو متعارف کرایا جس کا اصل مقصد امریکی پابندیوں کو بے اثر کرنا ہے تا کہ ایران اور مختلف ممالک کے درمیان رقوم کے لین دین بہ آسانی ممکن ہو.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@