مغوی سرحدی اہلکار جلد وطن واپس لوٹیں گے: رکن ایرانی مجلس

زاہدان،9 دسمبر، ارنا – ایران کے جنوبی علاقے خاش و میرجاوہ سے منتخب ہونے والے رکن پارلیمنٹ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ دہشتگردوں کے ہاتھوں یرغمال ہونے والے باقی کے 7 سرحدی اہلکار عنقریب وطن واپس لوٹیں گے.

یہ بات 'علی کرد' نے گزشتہ روز صوبے سیستان و بلوچستان کے شہر خاش میں ایک مقامی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.


انہوں نے مزید کہا کہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سرحدی اہلکار بالکل خیریت سے ہیں اور انھیں جلد وطن واپس لایا جائے گا.انہوں نے کہا کہ ایرانی مجلس کے تمام اراکین، سیاسی اور سیکورٹی کے حکام، پاسداران انقلاب فورس، علما اور عوام نے دہشت گردوں کے ہاتھوں اغوا کیے گئے ایرانی سرحدی اہلکاروں کی جلد بازیابی کے لئے اپنی تمام طاقت کے ساتھ کوشش کر رہے ہیں.
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں ایران کی کوششوں اور پاکستان کے ساتھ ہونے والے تعاون کے بعد 5 مغوی ایرانی اہلکاروں کو دہشتگردوں سے آزاد کرایا گیا .
تفصیلات کے مطابق 15اکتوبر کو پاک ایران سرحد کے قریب دہشتگردوں ںے انقلاب مخالف عناصر کے ساتھ مل کر ایران کے 14 سرحدی اہلکاروں کو اغوا کر لیا. ان اہلکاروں کو علی الصبح لولکدان کے سرحدی علاقے سے ایک دہشتگرد گروہ نے اغوا کیا.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@