ایران میں چھ ملکی اسپیکرز کانفرنس کا اختتام، اعلامیہ جاری

تہران، 8 دسمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی میزبانی میں 6 ملکی اسپیکرز کانفرس کے دوسرے دور کے اجلاس کا اختتام ہوا جس میں شریک ممالک کے اسپیکروں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کے علاوہ اس کی جڑوں کا سراغ لگانے اور اسے مکمل طور پر تباہ کرنے پر زور دیا.

تفصیلات کے مطابق، تہران میں چھ ملکی اسپیکرز کانفرنس میں رکن ممالک کے درمیان سلامتی، معیشت، تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون اور روابط کو فروغ دینے پر اتفاق اور علاقائی سالمیت، خودمختاری اور آزادی کے تحفظ کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا.
اعلامیہ میں رکن ممالک میں دہشتگردی کے واقعات بالخصوص ایرانی علاقے چابہار میں حالیہ دہشتگرد حملے کی مذمت کی گئی اور کہا گیا ہے کہ رکن ممالک کے درمیان روابط سے تجارت، سرمایہ کاری اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں بہتری آئے گی اور خطے میں روابط سے دہشت گردی کے خاتمے میں مدد ملے گی جس سے رکن ممالک کے درمیان تعلق مضبوط ہوگا.
کانفرنس میں شریک 6 ملکوں کے اسپیکروں نے اس بات پر زور دیا کہ دہشتگردی کے خلاف صرف دہشتگرد گروہوں اور نیٹ ورک کے خاتمے تک محدود نہیں ہونی چاہئے بلکہ دہشتگردی کی جڑ اور اس کی وجوہات کا پتہ لگانا ہوگا تا کہ اسے مکمل طور پر ختم کیا جاسکے.
ایران، پاکستان، چین، روس، ترکی اور افغانستان کے اسپیکروں نے یہ فیصلہ کیا کہ اگلی اسپیکرز کانفرنس آئندہ سال ترکی میں ہوگی.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@