دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے اجتماعی تعاون درکار ہے: پاکستانی اسپیکر

تہران، 8 دسمبر، ارنا - پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر نے کہا ہے کہ اسپیکرز فورم میں شامل ممالک کے درمیان اجتماعی تعاون کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ دیا جاسکتا ہے.

ان خیالات کا اظہار اسد قیصر نے ہفتہ کے روز تہران میں منعقدہ چھ ملکی اسپیکرز کے دوسرے دور کے اجلاس ؤسے خطاب کرتے ہوئے کیا.
انہوں نے کہا کہ اسپیکرز کانفرنس کے ذریعے سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں درپیش چیلنجوں کا جائزہ لے کر اجتماعی تعاون کے ساتھ دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے کوشش کریں گے.
پاکستانی اسپیکر نے ایران، افغانستان، پاکستان، ترکی، چین اور روس کے درمیان مشترکات بالخصوص قریبی ثقافت اور زبان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسپیکرز فورم کے ممالک دہشتگردی کے خلاف سنجیدہ اور موثر اقدامات اٹھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں..
اسد قیصر نے اس بات پر زور دیا کہ سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کی توسیع کی طرح دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے بھی ہمیں کردار ادا کرنا ہوگا.
انہوں نے اس موقع پر دہشتگردی کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کی جد و جہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران نے کئی برسوں سے دہشتگردی کے خلاف لازوال قربانیاں دی ہیں.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@