ایران نے 6 ملکی اسپیکرز کانفرنس کی صدارت سنبھالی

تہران، 8 دسمبر، ارنا – پاکستانی اسپیکر نے چھ ملکی اسپیکرز کانفرنس کے دوسرے اجلاس کے موقع پر اس فورم کی صدارت کو اپنے ایرانی ہم منصب علی لاریجانی کے سپرد کردیا.

گزشتہ سال پاکستانی تجویز کے مطابق اسپیکرز کانفرنس کے پہلی بار انعقاد کے بعد پاکستان اس فورم کا صدر تھا.
پاکستانی اسپیکر "اسد قیصر" نے ہفتہ کے روز ایرانی دارالحکومت تہران میں منعقد ہونے والے چھ ملکی اسپیکرز کانفرنس کے دوسرے اجلاس کے موقع پر اس فورم کی صدارت کو اپنے ایرانی ہم منصب علی لاریجانی کے سپرد کردیا.
یاد رہے کہ صدر مملکت اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر ''حسن روحانی'' کی موجودگی میں ہفتہ کے روز تہران میں چھ ملکی اسپیکرز کانفرنس کے دوسرے دور کا آغاز کردیا گیا ہے جس میں پاکستان، افغانستان، روس، ترکی اور چین کے اسپیکرز شریک ہیں.
اسپیکرز کانفرنس کا مقصد دہشتگردی کے چیلنجز اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کرنا ہے.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@