سلامتی کونسل اپنی ذمہ داری ادا نہیں کررہی: لاریجانی

تہران، 8 دسمبر، ارنا – ایرانی اسپیکر نے کہا ہے کہ خطے میں غیراعلانیہ تنازعات اور امریکی کی غیرقانونی پابندیوں کو دیکھ کر ہم سمجھتے ہیں کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اپنی ذمہ داری ادا نہیں کررہی.

علی لاریجانی نے تہران میں چھ ملکی اسپیکرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آج خطے میں موجودہ جنگوں کو سلامتی کونسل نے جواز نہیں دی اور نہ ایران اور روس کے خلاف یکطرفہ امریکی پابندیاں سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہیں.
انہوں نے اس کانفرنس میں 6 ملکوں کے اسپیکروں کی شرکت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی کانفرنسوں کے انعقاد کی ایک وجہ سلامتی کونسل کی جانب سے اپنی ذمہ داریوں کی عدم ادائیگی ہے.
لاریجانی نے مزید کہا کہ آج بدقسمتی سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اپنی ذمہ داری سرانجام نہیں دے رہی.
انہوں نے کہا کہ موجودہ امریکی صدر کی جانب سے یکطرفہ اقدامات کا سلسلہ جاری ہے جس سے پوری دنیا میں انسانی اقدار کی پامالی ہورہی ہے کیونکہ امریکی صدر نے تمام مسائل کو تجارت و کاروبار سے منسلک کیا ہوا ہے.
علی لاریجانی نے مزید بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے رویے سے انسانی حقوق کے نظام کی دہجیاں بکھر گئی ہیں جس کی وجہ سے دنیا کے ممالک عالمی نظم اور انتظامات سے مایوس ہوئے ہیں.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@