8 دسمبر، 2018 12:13 PM
News Code: 3660345
0 Persons
ایران کی عالمی کراٹے کے مقابلوں میں فتح

کرج، 8 دسمبر، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران نے بین الاقوامی کراٹے مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی.

یہ بات صوبے البرز کے کراٹے بورڈ کے سربراہ 'محمد اکرمی' نے ہفتہ کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
خواتین کے حصے میں ایران، بھارت اور افغانستان نے اور مردوں کے حصے میں ایران، آرمینیا اور افغانستان نے بالترتیب پہلی تین پوزیشنوں کو اپنے نام کرلیا.
تفصیلات کے مطابق،بین الاقوامی مقابلوں کا 6 اور 7 دسمبر کو مردوں اور خواتین کے دوحصوں میں صوبے البرز کے شہر کرج میں انعقاد کیا گیا جس میں ایران سمیت بھارت، آرمینیا، نیپال، سری لنکا، افغانستان اور جارجیا کے کھیلاڑی شریک تھے.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@