ایران خطے کا اہم پڑوسی ہے: سربراہ خلیج فارس تعاون کونسل

تہران، 8 دسمبر، ارنا – خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل نے ایران کو اہم علاقائی ہمسایہ ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کونسل کے رکن ممالک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ہمیشہ تعمیری تعلقات چاہتے ہیں.

یہ بات "عبداللطیف الزیانی" نے عرب اخبار "الشرق الاوسط" کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے اگلے سربراہی اجلاس میں ایران اہم موضوع ہوگا جس پر بحث کی جائے گی. اس کے علاوہ ایران مخالف امریکی پابندیوں کے بعد علاقائی ممالک پر اس کے اثرات کا بھی جائزہ لیا جائے گا.
سربراہ خلیج فارس تعاون کونسل نے مزید کہا کہ اگلی سربراہی نشست میں یمن، شام، فلسطین اور عراق کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا.
الزیانی نے خطے میں بعض عرب ممالک کے منفی اقدامات بالخصوص ان کی جانب سے دہشتگردوں کی حمایت اور ایران میں حالیہ دہشتگرد حملوں کو نظر انداز کرتے ہوئے یہ دعوی کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران مسلح گروہوں کی حمایت کرکے خطے کو عدم استحکام کا شکار کررہا ہے.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@