ایرانی صدر کی موجودگی میں 6 ملکی اسپیکرز کانفرنس کا آغاز

تہران، 8 دسمبر، ارنا - صدر مملکت اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر ''حسن روحانی'' کی موجودگی میں ہفتہ کے روز تہران میں چھ ملکی اسپیکرز کانفرنس کے دوسرے دور کا آغاز کردیا گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق، اس کانفرنس کا آغاز ایرانی دارالحکومت تہران میں ہوا جس میں ایران سمیت پاکستان، افغانستان، روس، ترکی اور چین کے اسپیکرز شریک ہیں.
اسپیکرز کانفرنس کا مقصد دہشتگردی کے چیلنجز اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کرنا ہے.
کانفرنس میں شریک ممالک دہشت گردی کے خاتمے، علاقائی امن کے قیام، عوام اور ممالک کے درمیان روابط بڑھانے کیلئے بامقصد بات چیت کریں گے.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں ایرانی صدر اور اسپیکر کی تقاریر کے بعد پاکستان، افغانستان، روس، ترکی اور چین کے اسپیکرز خطاب کریں گے.
کانفرنس کے اختتام پر پاکستانی اسپیکر "اسد قیصر" 6 ملکی کانفرنس کی صدارت کو اپنے ایرانی ہم منصب "علی لاریجانی" کے سپرد کریں گے.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@