امریکہ نے داعش کے دہشتگردوں کو افغانستان منتقل کردیا ہے: ایرانی اسپیکر

تہران، 8 دسمبر، ارنا - ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ امریکہ نے داعش کے دہشتگردوں کی بڑی تعداد کو افغانستان منتقل کردیا ہے تا کہ وہاں شام اور عراق جیسے مسائل پیدا کرے.

ان خیالات کا اظہار ''علی لاریجانی'' نے تہران میں 6 ملکی اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لئے آئے ہوئے نائب چینی اسپیکر کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا.
اس موقع پر انہوں نے دہشتگردی کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران، چین، پاکستان، ترکی، روس اور افغانستان کے مشترکہ تعاون کو اہم قرار دیا.
انہوں نے مزید کہا کہ ایران جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کے بعد دوسرے فریقین کو اس معاہدے پر پابند رہنا ہوگا. اگر امریکہ خلاف ورزی کرے اور اس سے متعلق دوسرے فریق کوئی اقدام نہ کرے تو جوہری معاہدے سے ایران کے لئے کوئی فائدہ نہیں ہے.
لاریجانی نے ایران جوہری معاہدے کو تحفظ دلانے میں چین، روس اور یورپی ممالک کے کردار کو اہم قرار دیا.
انہوں نے مزید کہا کہ خطے اور دنیا میں موجودہ پیچیدہ صورتحال کے پیش نظر چین کا کردار اہم ہے. دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات ہیں اور مختلف امور میں دوطرفہ سیاسی مشاورت باہمی تعلقات کی گہرائی کو ظاہر کرتی ہے.
اس ملاقات میں چینی پارلیمنٹ کے نائب اسپیکر نے کہا ہے کہ چین، اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا اہم سمجھتا ہے اور ہمیں امید ہے کہ ایران کے ساتھ علاقائی اور عالمی فورم پر باہمی تعاون مزید مضبوط ہوگا.
انہوں نے مزید کہا کہ چین، ایران کے ساتھ بینکاری شعبے میں مسائل کے حل کے لئے پُرعزم ہے اس کے علاوہ ہم ایران جوہری معاہدے کے تحفظ کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@