افغانستان نے ایران کے چابہار میں دہشتگردی حملے کی مذمت کردی

کابل، 7 دسمبر، ارنا - افغانستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے جنوبی علاقے چابہار میں دہشتگردی کے حملے کی مذمت کی ہے.

بیان کے مطابق، افغانستان اپنے برادر اور دوست ملک ایران کی قوم اور حکومت کے ساتھ چابہار کے حملے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں پر ہمدردی کا اظہار کرتا ہے.
افغان دفترخارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام ممالک کو مشترکہ دشمن دہشتگردی کے خاتمے کے لئے اجتماعی تعاون کرنا ہوگا.
بیان کے مطابق، افغانستان خود دہشتگردی کا بڑا شکار ہے لہذا ہم سمجھتے ہیں کہ دہشتگردی میں کوئی تفریق نہیں اور یہ پوری انسانیت کا دشمن ہے.
یاد رہے کہ دہشتگردوں نے گزشتہ روز ایران کے جنوبی علاقے چابہار کے پولیس مرکز کو کار بم دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید اور 43 زخمی ہوئے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@