حماس مخالف قرارداد کی عدم منظوری امریکہ کیلئے سنگین شکست ہے

لندن، 7 دسمبر، ارنا - برطانیہ میں تعینات ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے خلاف امریکی پیش کردہ قرارداد کی عدم منظوری امریکہ اور صہیونیوں کے لئے سنگین شکست ہے.

''حمید بعیدی نژاد'' نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر لکھا ہے کہ اقوام متحدہ میں سبکدوش ہونے والی امریکی مندوب نکی ہیلی جس نے اقوام متحدہ میں اسرائیل کے دفاع کو اپنا اصل مقصد بتایا تھا، اب انھیں یہاں سے مشکل الوداع کرنا پڑ رہا ہے.
حماس کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرانے کی امریکہ کی کوشش ناکام ہوگئی.
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے قرارداد کو مسترد کرنے کے بعد امریکہ اور قابض صہیونی ریاست کو عالمی سطح پر ایک مرتبہ پھر شرمندگی کا سامنا ہوا.
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں حماس کیخلاف مذمتی قرارداد منظور کرانے کے لئے امریکہ دوتہائی اکثریت حاصل نہ کرسکا.
قرارداد کی حمایت میں 86 اور مخالفت میں 58 ووٹ ڈالے گئے جبکہ 33 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@