سانحہ چابہار کے ذمہ داروں کو عبرت ناک سبق سکھائیں گے: ایران کا انتباہ

تہران، 7 دسمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی پاسداران انقلاب فورس (IRGC) نے سانحہ چابہار میں ملوث دہشتگردوں کو پیغام دیا ہے کہ ایران اس واقعے میں ملوث عناصر کو کڑی سے کڑی سزا دے گا.

یہ بات ترجمان پاسداران انقلاب فورس بریگیڈیر ''رمضان شریف'' نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ چابہار حملے میں ملوث دہشتگرد اور ان کے سہولت کاروں کا تعقب کرتے ہوئے انھیں عبرت ناک سبق سکھائیں گے.
بریگیڈیر شریف نے کہا کہ اس جیسے واقعات میں ملوث دہشتگرد گروہ غیرملکی جاسوسی ایجنسیوں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں جن کا اصل مقصد سرحدی علاقوں میں بدامنی پھیلانا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کو پولیس مرکز پر حملہ کرکے کچھ حاصل نہیں ہوا کیونکہ سیکورٹی اہلکاروں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کو ناکام کیا.
ایرانی پاسداران انقلاب فورس کے ترجمان نے ایران کے خلاف حالیہ امریکی دھمکیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام کے خلاف امریکہ کی سیاسی اور عسکری سازشیں سب ناکام ہوچکی ہیں جبکہ ایران میں آرمی اور سپاہ پاسداران فورس کی جانب سے اس جیسے خطرات کا فوجی مشقوں کے ذریعے سے دیا جائے گا.
یاد رہے کہ دہشتگردوں نے گزشتہ روز ایران کے جنوبی علاقے چابہار کے پولیس مرکز کو کار بم دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید اور 43 زخمی ہوئے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@