دہشتگردی کے مقابلے میں ایران کا عزم مزید مضبوط ہوگا: جہانگیری

تہران، 7 دسمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے سنیئرنائب صدر نے کہا ہے کہ دشمنوں کی جانب سے ایرانی قوم کے درمیان تفرقہ ڈالنے کی سازشیں نہ صرف ناکام ہوں گی بلکہ ایسے اقدامات سے ہمارا عزم مزید مضبوط ہوتا جائے گا.

''اسحاق جہانگیری'' نے چابہار دہشتگرد حملے میں پولیس فورسز کے دو بہادر اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا.
انہوں نے اپنے ایک بیان میں مزید کہا کہ دشمن ایرانی عوام کے درمیان خلفشار پیدا کرنے میں ناکام رہے گا. ایسے اقدامات سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کا عزم مزید مضبوط ہوگا.
جہانگیری نے ساحہ چابہار پر ایرانی قوم بالخصوص متاثرین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اس واقعے میں ملوث دہشتگرد اور ان کے سہولت کاروں کی جلد گرفتاری اور انھیں کڑی سزا دینے سے متعلق کوئی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا جائے گا.
یاد رہے کہ دہشتگردوں نے گزشتہ روز ایران کے جنوبی علاقے چابہار کے پولیس مرکز کو کار بم دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید اور 43 زخمی ہوئے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@