دہشتگردوں اور ان کے آقاؤں کو قانون کے شکنجے میں لائیں گے: ظریف

تہران، 7 دسمبر، ارنا - ایرانی وزیرخارجہ نے چابہار دہشتگرد حملے کے ردعمل میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشتگردوں اور ان کو پالنے والے آقأوں کو قانون کے شکنجے میں لائے گا.

''محمد جواد ظریف'' نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ وہ دہشتگرد جن کو بیرون ملک سے حمایت اور پشت پناہی حاصل ہے چابہار میں نہتے عوام کو شہید اور زخمی کردیا.
انہوں نے کہا کہ جیسا کہ ایران نے ماضی میں بھی واضح طور پر اعلان کیا تھا ایسے جرائم کو معاف نہیں کیا جائے گا.
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ 2010 میں ملک کے سیکورٹی اداروں نے انتہاپسند عناصر کے ایک گروہ کو پکڑ لیا تھا جن کے تانے بانے متحدہ عرب امارات سے ملتے تھے.
ظریف نے بتایا کہ میری باتوں کو یاد رکھیں، ایران دہشتگردوں اور ان کے مالکوں کو عدالتی شکنجے میں لائے گا.
یاد رہے کہ دہشتگردوں نے گزشتہ روز ایران کے جنوبی علاقے چابہار کے پولیس مرکز کو کار بم دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید اور 43 زخمی ہوئے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@