نامور ایرانی سنی عالم دین کی چابہار دہشتگرد حملے کی مذمت

زاہدان، 7 دسمبر، ارنا - ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے دارالحکومت زاہدن کے اہل سنت امام جمعہ نے ساحلی علاقے چابہار کے پولیس مرکز پر دہشتگردی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے.

دارالعلوم زاہدان کے مہتمم ''مولانا عبدالحمید اسماعیل زہی'' نے اپنے ایک بیان میں سانحہ چابہار میں نہتے شہریوں کی شہادت پر اپنی تعزیت اور لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا.
انہوں نے کہا کہ ملک اور صوبے میں کسی شخص یا گروہ کی طرف سے ایسی کاروائیوں سے کسی کا فائدہ نہیں بلکہ ایسے واقعات میں وطن عزیز ایران کے دشمنوں کا فائدہ ہوگا جن سے وہ اپنے مقاصد کے لئے استفادہ کرتے ہیں.
مولانا اسماعیل زہی نے چابہار دہشتگرد حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے.
یاد رہے کہ دہشتگردوں نے گزشتہ روز چابہار کے پولیس مرکز کو کار بم دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید اور 43 زخمی ہوئے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@