دشمن ایران کی مشرقی سرحدوں کو غیرمستحکم کرنا چاہتا ہے: قاسمی

تہران، 7 دسمبر، ارنا - ایرانی دفترخارجہ کے ترجمان نے چابہار میں دہشتگردوں کی سفاک کاروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن ایران کی مشرقی سرحدوں پہ قائم امن و استحکام اور اقتصادی خوشحالی کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے.

''بہرام قاسمی'' نے اپنے ایک بیان میں مزید کہا کہ چابہار کا واقعہ دشمن کی جانب سے مشرقی سرحدوں پر معاشی ترقی، استحکام اور سلامتی کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے.
انہوں نے اس واقعے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی.
قاسمی نے مزید کہا کہ پوری دنیا اس بات سے واقف ہے کہ دہشت گرد کن کے اشاروں پر چل رہے ہیں اور ان کی پشت پناہی اور حمایت کہاں سے کی جارہی ہیں.
ترجمان نے کہا کہ آج بعض ممالک کے پالے ہوئے دہشتگرد اور انتہاپسند عناصر نے چابہار میں ایک اور سفاک کاروائی رقم کردی تا کہ وہ اس علاقے کی اقتصادی ترقی کو متاثر کرکے یہ ظاہر کریں کہ ایران کی مشرقی سرحدی غیرمستحکم ہے اور یہاں علاقائی ممالک کے درمیان تعاون کا امکان نہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ یقینا اسلامی جمہوریہ ایران ایسی سفاک کاروائیوں میں ملوث عناصر کو قانون کے شکنجے میں لاکر انھیں ان کے غیرانسانی جرائم کی کڑی سزا دے گا.
یاد رہے کہ دہشتگردوں نے چابہار کے پولیس مرکز کو کار بم دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید اور 40 زخمی ہوئے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@