چابہار دہشت گرد واقعہ: کویتی قیادت کی شدید مذمت

تہران، 7 دسمبر، ارنا - کویت کی اعلی سیاسی قیادت نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساحلی علاقے چابہار میں گزشتہ روز ہونے والے دہشت گرد حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے.

کویتی امیر ''صباح الاحمد الجابر الصباح'' نے صدر مملکت ایران ڈاکٹر ''حسن روحانی'' کے نام ایک پیغام میں چابہار حملے میں شہید ہونے والوں کے ورثاء کا ساتھ ہمدری کا اظہار کیا ہے.
کویتی وزیراعظم ''جابر المبارک الحمد الصباح'' اور ولی عہد ''نواف الاحمد الجابر الصباح'' نے بھی ڈاکٹر روحانی کے نام اپنے خصوصی پیغامات میں اس واقعے پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا.
دریں اثناء عراقی اسپیکر ''مرزوق الغانم'' نے بھی اپنے ایرانی ہم منصب ''علی لاریجانی'' کے نام پیغام میں چابہار دہشتگرد حملے کی مذمت کی ہے.
یاد رہے کہ دہشتگردوں نے چابہار کے پولیس مرکز کو کار بم دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید اور 40 زخمی ہوئے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@