پاکستانی وزیر خارجہ کی ایران میں دہشتگردانہ حملے کی مذمت

تہران، 6 دسمبر، ارنا – پاکستانی وزیر خارجہ "شاہ محمود قریشی" نے ایران کے جنوبی علاقے چابہار میں ہونے والے کار بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اس حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا.

انہوں نے اس دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے.
شاہ محمد قریشی نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کی ہر سطح پر زور مذمت کی ہے.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں.
پاکستانی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا اور کہا کہ خطے میں قیام امن کے لئے باہمی تعاون کرنا ہوں گی.
تفصیلات کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے جنوبی ساحلی شہر ''چابہار'' میں جمعرات کے روز ایک زوردار دھماکہ ہوا جس میں دو افراد شہید اور 40 زخمی ہوگئے.
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@