بھارت کا ایرانی تیل کی ادائیگی روپے میں کرنے کا فیصلہ

نئی دہلی، 6 دسمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران اور بھارت نے مقامی کرنسی کے استعمال سے متعلق ایک مفاہمت پر دستخط کردئے ہیں جس کے مطابق بھارت ایران سے خریدے جانے والے تیل کی ادائیگی روپے میں کرے گا.

تہران اور نئی دہلی کے درمیان ہونے والی اس مفاہمت کے بعد بھارت اپنی کرنسی روپے کے ذریعے ایرانی تیل کی ادائیگی کرسکے گا.
بھارت کے انگریزی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے بھارت کو ایران پر تیل پابندیوں سے استثنی ملنے کے بعد ایران اور بھارت نے مذکورہ معاہدے پر دستخط کردئے.
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت ایران سے خریدے گئے تیل کی ادائیگی کو بھارتی بینک یونائیٹڈ کمرشل (UCO) میں ایران کی قومی تیل کمپنی کے اکاؤنٹ میں جمع کرائے گا اور اس کی نصف رقم بھارت کی ایران کو برآمدات میں خرچ کی جائے گی.
یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے ایرانی تیل کی خریداری میں کمی لانے کے بعد امریکہ نے اسے تیل پابندیوں سے استثنی دے دی
رواں سال کے فروری میں صدر مملکت ایران کے دورہ بھارت کے موقع پر بھارتی اخبار 'دی ایشین ایج' نے باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت نے ایران میں براہ راست سرمایہ کاری کے لئے اپنی مقامی کرنسی روپے کے استعمال کی اجازت دی ہے.
اس فیصلے سے ایران اور بھارت کے اقتصادی تعلقات کو قابل قدر فروغ ملے گا جس سے تجارتی سرگرمیوں کو عروج پر لے جانے کے لئے بھی راہ ہموارہ ہوگی.
روپے کے استعمال سے ایران میں بھارتی سرمایہ کاری میں بھی مزید اضافہ ہوگا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@