پاکستان کی چابہار میں دہشتگردی حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد، 6 دسمبر، ارنا - حکومت پاکستان نے برادر ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساحلی علاقے ''چابہار'' میں دہشتگردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے.

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر ''محمد فیصل'' نے جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں چابہار میں دہشتگردی کے واقعے میں نہتے شہریوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے سمجھتا ہے کہ اس لعنت کے مکمل خاتمے کے لئے فیصلہ کن اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے.
یاد رہے کہ دہشتگردوں نے آج چابہار کے پولیس مرکز کو کار بم دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید اور 40 زخمی ہوئے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@