ایرانی وفد کی انڈونیشیا میں سالانہ ڈیموکریسی فورم میں شرکت

کوالالمپور، 6 دسمبر، ارنا - انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں 11ویں ڈیموکریسی فورم کے اجلاس کا آغاز کیا گیا جس میں اسلامی جمہوریہ ایران سے نائب وزیرخارجہ برائے ایشیا پیسفک ''محمود فرازندہ'' شریک ہیں.

نائب ایرانی وزیر خارجہ اور انڈونیشیا میں ایران کے سفیر ''ولی اللہ محمدی نصرآبادی'' بالی ڈیموکریسی فورم میں ایران کی نمائندگی کر رہے ہیں.
اس اجلاس میں آسیان تنظیم کے بعض رکن ممالک کے وزرائے خارجہ، آسٹریلیا اور نیوزی لیند کے اعلی حکام بھی شرکت کررہے ہیں.
دو روز تک جاری رہنے والے اس فورم میں دنیا کے مختلف ممالک کے وفود ،علاقائی اور عالمی ماہرین اور متعدد بین الاقوامی تنظیموں کے عہدیدار شریک ہیں.
بالی ڈیموکریسی فورم کے 11ویں اجلاس میں جمہوریت برائے خوشحالی کے موضوع پر بات کی جائے گی.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@