ایران اور پاکستان کا تجارتی روابط بڑھانے پر تبادلہ خیال

اسلام آباد، 6 دسمبر، ارنا - پاکستانی وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و صنعت اور اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے ایک ملاقات میں دوطرفہ تجارتی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا.

پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر ''مہدی ہنردوست'' نے وزیراعظم پاکستان کے مشیر ''عبدالرزاق داود'' سے ملاقات کی جس میں فریقین نے تجارتی اور معاشی شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید بڑھانے پر گفتگو کی.
انہوں نے ایران اور پاکستان کی تجارتی شرح کو 5 ارب ڈالر تک لے جانے کے لئے باہمی تعاون کے فروغ پر زور دیا.
اس موقع پر ایرانی سفیر کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ دونوں ممالک کے کاروباری شعبے بالخصوص ایوان ہائے تجارت کے مابین بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنے سے دوطرفہ تجارتی تعاون کو مزید بڑھایا جاسکتا ہے.
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستانی حکام پاک ایران سرحدی علاقے میں دو نئے پوانٹس کے افتتاح سے متعلق اپنے حصے کے اقدامات کو مکمل کریں تا کہ سرحدوں پہ موجود دونوں عوام کو مزید سہولتیں دی جاسکیں.
مہدی ہنردوست نے ایک بار پھر پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں شمولیت سے متعلق ایرانی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران پاکستان کی وسطی ایشیا تک رسائی کے لئے سڑک اور ریلوے مواصلاتی سہولت دینے کے لئے بھی آمادہ ہے.
فریقین نے ایران اور پاکستان کے درمیان آئندہ ہونے والے 21ویں مشترکہ اقتصادی کمیشن اور وزرائے تجارت کی آٹھویں نشست جو اسلام آباد کی میزبانی میں ہوگی، پر بھی تبادلہ خیال کیا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@