امید ہے یورپ نئے سال سے پہلے ایران کو معاشی پیکچ دے پائے گا: صالحی

تہران، 6 دسمبر، ارنا - ایران کے جوہری توانائی ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری معاہدے کے ثمرات دلوانے کے یورپی ممالک کے وعدوں کے مطابق امید کی جاتی ہے کہ وہ نئے عیسوی سال سے پہلے ہمیں مخصوص معاشی پیکچ دے پائیں گے.

''علی اکبر صالحی'' نے تہران میں اسلامی اتحاد پارٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یورپی ممالک نئے سال کے آغاز سے پہلے اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنائیں گے.
انہوں کہا کہ یورپ نے وعدہ کیا ہے کہ ایران کو جوہری معاہدے کے تحت معاشی ثمرات دلوائے گا لہذا امید کی جاتی ہے کہ ایران کو نئے سال سے پہلے معاشی پیکچ کا اعلان کردیا جائے گا.
صالحی نے مزید کہا کہ یورپی ممالک نے ہمیں یہ یقین دلایا ہے کہ وہ جوہری معاہدے میں پیدا ہونے والے مسائل کا ازالہ کرکے ایران کے لئے سازگار معاشی فضا فراہم کریں گے.
انہوں نے کہا کہ مخصوصی مالیاتی میکنزم SPV ان طریقہ کار کا ایک جز ہے جو یورپی حکام کے مطابق اپنے آخری مراحل میں ہے.
اعلی ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ یورپ نے ہمیں آگاہ کردیا ہے کہ 27 ملکوں میں اتفاق رائے پیدا کرناکوئی آسان کام نہیں جبکہ دوسری جانب امریکہ ایڑی کا زور لگارہا ہے تا کہ وہ یورپ کے مجوزہ مالیاتی میکنزم کو نقصان پہنچائے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@