ایرانی شہر چابہار میں دہشتگردی، دو افراد شہید

زاہدان، 6 دسمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے جنوبی ساحلی شہر ''چابہار'' میں جمعرات کے روز ایک زوردار دھماکہ ہوا جس میں دو افراد شہید اور 40 زخمی ہوگئے.

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، چابہار میں ایک زوردار دھماکے کی آواز آنے کے بعد لوگوں کے درمیان خوف و ہراس پھیل گیا ہے.
باخبر ذرائع نے ارنا نیوز ایجنسی کو بتایا کہ دہشتگردوں نے پولیس مرکز کو خودکش حملے کا نشانہ بنایا ہے اور اس کے ساتھ جائے وقوعہ پر فائرنگ کی آواز بھی سنی گئی ہے.
دریں اثنا سیستان و بلوچستان صوبے کے نائب گورنر جنرل برائے سیکورٹی امور نے چابہار کے پولیس ہیڈکوارٹر پر دہشتگردوں کے حملے کی تصدیق کی ہے.
''محمد ہادی مرعشی'' نے بتایا کہ ابھی تک اس واقعے میں ممکنہ جانی نقصانات کی کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں.
گورنر چابہار ''رحم دل بامری'' نے ارنا نیوز کو بتایا کہ دہشتگردوں نے باروت سے بھری گاڑی کے ذریعے پولیس مرکز کو نشانہ بنایا ہے.
کہا جارہا ہے کہ اس واقعے میں جائے وقوعہ کے قریب عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@