ایران مخالف امریکی پابندیوں سے متعلق سیول اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات

تہران، 5 دسمیر، ارنا۔ جنوبی کوریا کے سرکاری نیور ایجنسی نے کہا ہے کہ سیول اور واشنگٹن کے درمیان ایران مخالف امریکی پابندیوں سے متعلق مذاکرات کے نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے۔

جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ سیول کے وفد اور امریکی حکام کے درمیان، تجارتی معاملات کی حمایت کے لئے، مالیاتی امور، انشورنس اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں، ایران مخالف امریکی پابندیوں سے چھوٹ ملنے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہونے والی نشست میں جنوبی کوریا کے نمائندے نے امریکی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پابندیوں سے متعلق اپنے واضح موقف کا اعلان کرے۔
اس موقع پر واشنگٹن نے بھی اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے سفارتی چینلز کے ذریعے جنوبی کوریا کے ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے.
بعض سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق، مذکورہ نشست میں کوریائی وفد نے ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات اور تیل کی درآمدات کو جاری رکھنے کے لئے امریکی کی جانب سے ایران مخالف امریکی پابندیوں سے متعلق اس ملک کے دیے گئے چھوٹ کی مدت کو تجدید کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
یاد رہے کہ امریکہ نے 2 نومبر کو اعلان کردیا تھا کہ ایران پر تیل پابندیوں کی تجدید کے باوجود عارضی طور پر 8 ملکوں کو ایران سے تیل خریدنے کی اجازت دی جائے گی جس کی مہلت امریکی قوانین کے تحت 180 دن ہوگی.
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@