عالمی کمپنیوں کا ایران کو ٹیکسٹائل ٹیکنالوجی کی فراہمی پر آمادگی کا اظہار

تہران، 5 دسمبر، ارنا – یورپ اور ایشیا کی مختلف کمپنیوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے ٹیکسٹائل ٹیکنالوجی کی فراہمی پر اپنی آمادگی کا اعلان کیا.

ایرانی دارالحکومت تہران میں ٹیکسٹائل صنعت کی 24 ویں عالمی نمائش جاری رہے.
یہ نمائش مشرقی وسطی میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی صنعتی نمائش ہے جس میں 141 ایرانی کمپنیوں کے علاوہ اٹلی، سوئٹزرلینڈ، رومانیہ، بیلجیم، تائیوان، فرانس، ترکی، جرمنی، چین اور آسٹریا سے 80 کمپنیوں نے حصہ لیا ہے جہاں انہوں نے ٹیکسٹائل سے متعلق اپنی نئی مصنوعات اور کامیابیوں کو پیش کیا..
تہران کی عالمی نمائش میں شریک غیرملکی صنعت کاروں نے امریکی پابندیوں کے باوجود ایران کے ساتھ مشترکہ تعلقات کے فروغ اس حوالے سے رکاوٹوں کے خاتمے پر زور دیا.
غیرملکی مندوبین کا کہنا تھا کہ ایران میں ٹیکسٹائل کی صنعت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے سنہری مواقع موجود ہیں.
انہوں نے ایران پر امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ غیرملکی مصنوعات اور پیداوار کیلئے ایران اچھی اور قابل بھروسہ مارکیٹ ہے.
ایرانی ٹیکسٹائل صنعت کی نمائش میں غیر ملکی کمپنیوں کی بھرپور شرکت سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ ایران اور دنیا کے سامنے امریکی پابندیاں بے اثر ہوئی ہیں.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@