ایران انسداد مالی دہشت گردی کے عالمی کنوینشن میں شمولیت کے قریب

تہران، 5 دسمبر، ارنا – دہشتگردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے بین الاقوامی کنوینشن سے متعلق ایرانی اراکین پارلیمنٹ کے خدشات دورے ہونے کے بعد اب ایران اس عالمی معاہدے میں شمولیت کے قریب آگیا ہے.

اراکین مجلس نے بدھ کے روز عالمی کنوینشن برائے انسداد مالی دہشتگردی میں ایران کی شمولیت سے متعلق ڈرافٹ کی ترمیم کرتے ہوئے اس کو ایکسپڈینسی کونسل بھیج دیا جہاں اس کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا.
اس حوالے سے نائب ایرانی وزیرخارجہ برائے پارلیمانی امور "حسین پناہی آذر" نے کہا کہ حکومت اس بل سے متعلق اراکین پارلیمنٹ کی تجاویز سے اتفاق کرتی ہے اور اس کے علاوہ ہم چاہتے ہیں کہ قومی اتفاق رائے کے ساتھ اسے حتمی منظور مل جائے.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے.IrnaUrdu@