امریکی سنیٹر کا ٹرمپ سے ایران جوہری معاہدے میں واپس آنے کا مطالبہ

تہران، 5 دسمبر، ارنا - امریکہ میں ڈیموکریٹ جماعت کی خاتون سنیٹر نے کہا ہے کہ ایران، جوہری معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں پر عمل کررہا ہے لہذا ڈونلڈ ٹرمپ کو چاہئے کہ اس معاہدے میں دوبارہ شامل ہوجائیں.

ڈفنس نیوز کے مطابق، امریکی ریاست میساچوسٹس کی سینیٹر ''الزبتھ وارین'' نے مزید کہا کہ جب ایران اپنے وعدوں پر عمل کررہا ہے تو ہم سمجھتے ہیں کہ امریکی صدر جوہری معاہدے سے نکلنے اور ایران پر پابندیاں لگانے سے متعلق اپنے غیرذمہ دارانہ فیصلوں کو واپس لیں.
ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کی ایران جوہری معاہدے میں واپسی امریکہ اور دنیا کے امن کو مزید مضبوط کرے گی.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 8 مئی کو غیرقانونی طور پر ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کردیا اور اس کے علاوہ ایران پر امریکی پابندیاں عائد کرنے کا بھی حکم جاری کردیا.
امریکی صدر نے ایران کو تنہائی کا شکار کرنے کے لئے اقتصادی دباؤ اور پابندیاں کا طریقہ کار اپنایا ہوا ہے جبکہ ایران نے اپنے وعدوں پر عمل کیا اور عالمی جوہری ادارہ بھی اس بات کی بارہا تصدیق کرچکا ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@