شطرنج کی عالمی درجہ بندی: ایران 25ویں نمبر پر

یاسوج، 5 دسمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے بین الاقوامی شطرنج رینکنگ میں 26 درجے بہتری کے بعد، 51 سے 25ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے.

ایرانی شطرنج فیڈریشن کے سربراہ "مہرداد پہلوان زادہ" نے اس حوالے سے بتایا کہ قومی کھیلاڑیوں نے حالیہ برسوں میں متعدد عالمی مقابلوں میں شاندار کامیابی حاصل کی تھی جس کی وجہ سے آج ایران کی عالمی پوزیشن 51 سے 25 پر آگئی ہے.
پہلوان زادہ نے کہا کہ اب تک ایران سے 30 ہزار شطرنج کھیلاڑیوں کے نام عالمی فیڈریشن میں رجسٹر ہو چکے ہیں.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@