اوپیک سے قطر کی علیحدگی کی وجوہات جاننے کی ضرورت ہے: ایران

تہران، 5 دسمبر، ارنا – ایرانی وزیر تیل نے کہا ہے کہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم (وپک) سے قطر کی علیحدگی کے فیصلے کی وجوہات جاننے کی ضرورت ہے.

یہ بات "بیژن نامدار زنگنہ" نے ایرانی پارلیمنٹ کے توانائی کمیشن کی نشست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ اوپیک کو تیل پیدا کرنے والے ممالک سے مشکلات کا سامنا ہے مگر ان میں قطر شامل نہیں.
انہوں نے کہا کہ اوپیک تنظیم کی 175ویں نشست جمعرات کے روز ویانا میں منعقد ہوگی.
ایرانی وزیر تیل کے مطابق، گزشتہ تین مہینے میں تیل کی قیمتوں کی کمی کی وجہ سے اوپیک کے رکن اور غیر رکن ممالک کو 9 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے
یاد رہے کہ قطر نے اگلے سال جنوری سے تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک سے اپنی رکنیت ختم کردینے کا فیصلہ کیا ہے.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@