جاپان کا ایران کیساتھ ثقافتی تعلقات کے فروغ کا خیرمقدم

بیجنگ، 5 دسمبر، ارنا - جاپان فاونڈیشن کے صدر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران مشرق وسطی اور دنیا میں ایک اہم ملک ہے جس کے ساتھ ہم ثقافتی تعلقات کو مزید بڑھانے کا خیرمقدم کرتے ہیں.

''ہرویاسو اندو'' نے جاپان میں ایرانی سفیر ''مرتضی رحمانی موحد'' کے ساتھ ایک ملاقات میں ایران جاپان ثقافتی تعلقات کے فروغ کا خیرمقدم کیا.
انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ سال 2019 میں ایران جاپان کے سفارتی تعلقات کی 90ویں سالگرہ ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ اسی مناسبت سے ثقافتی شعبے میں دوطرفہ سرگرمیوں کو مزید بڑھائیں.
جاپانی عہدیدار نے کہا کہ انھیں ایرانی فلم بہت پسند ہے جبکہ ایرانی سنیما صنعت کو بھی عالمی سطح پر اچھی پوزیشن حاصل ہے جنہیں وہ پسند کرتے ہیں.
اس ملاقات میں ایرانی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سال دوطرفہ سفارتی تعلقات کی 90ویں سالگرہ پر جشن منایا جائے گا.
رحمانی موحد نے مزید کہا کہ فلم میلے، ثقافتی ہفتے اور ثقافتی مکالمے کے انعقاد سے اس شعبے میں مشترکہ تعلقات کو مزید وسعت دی جائے گی.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@