ایرانی شہر اصفہان میں عالمی صنعت نمائش کا افتتاح

اصفہان، 5 دسمبر، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے تاریخی شہر اصفہان میں 13ویں بین الاقوامی صنعت نمائش کا افتتاح کیا گیا جس میں مختلف ملکی اور غیرملکی کمپنیاں شریک ہیں.

اصفہان کی عالمی صنعت نمائش میں 90 ملکی کمپنیوں کے علاوہ چین، کوریا، ترکی اور جرمنی کی کمپنیاں بھی شریک ہیں جو اپنی نئی مصنوعات کو متعارف کرائیں گی.
اس نمائش کے ذریعہ ایرانی تاجروں اور غیرملکی کمپنیوں کے درمیان تعاون کے نئے مرحلے کا آغاز کیا جاسکتا ہے.
13ویں عالمی صنعت نمائش 4 سے 7 دسمبر تک اصفہان میں جاری رہے گی.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@