پاک ایران بینکنگ مسائل حل ہوں تو باہمی تعلقات بڑھ سکتے ہیں: ایرانی سفیر

اسلام آباد، 5 دسمبر، ارنا - پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ بینکنگ کا مسئلہ حل ہو جائے تو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بڑھ سکتے ہیں.

یہ بات ''مہدی ہنردوست'' پاکستان کے اردو اخبار ''نوائے وقت'' سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان گزشتہ دو برس میں تجارت 2 ارب ڈالر سے زیادہ ہوگئی ہے جو ہمارے لئے اطمینان کا باعث ہے.
ایرانی سفیر نے پاک ایران تعلقات کو دوستانہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ انھیں باہمی تجارت میں اضافہ سے اطمینان ہے. پاکستان اور ایران کے درمیان اگر بینکنگ کا مسئلہ حل ہو جائے تو تجارت میں کہیں زیادہ اضافہ ہو سکتا ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@