امریکہ کے سلامتی کونسل کا غلط فائدہ اٹھانے پر ظریف کا ردعمل

تہران، 5 دسمبر، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے امریکہ کی جانب سے ایران کے میزائل پروگرام اور سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 سے متعلق دہرے معیار پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے.

''محمد جواد ظریف'' نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ امریکہ نے نہ تو اپنے وعدوں پر عمل کیا اور نہ ہی وہ اپنی ذمہ داری پر جوابدہ ہے لہذا وہ سلامتی کونسل کا غلط فائدہ اٹھا کر اپنی اس شکست کو نہیں چھپا سکتا.
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ ایک طرف تو اس بات کا اعتراف کرتا ہے کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 میں ایران کی دفاعی ترقی پر کوئی پابندی نہیں اور دوسری جانب قرارداد کے خلاف بیان دیتا ہے.
ظریف نے امریکہ کو تجویز دی ہے کہ وہ سلامتی کونسل کی قرارداد کے خلاف بولنے کے بجائے اس پر تمام فریقین کے عمل درآمد پر توجہ دے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@