ایرانی عوام مشکل ترین حالات میں بھی اپنی عزت پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: روحانی

سمنا، 5 دسمبر، ارنا - صدر مملکت ڈاکٹر ''حسن روحانی'' نے کہا ہے کہ شاید کبھی بعض مسائل سے ایرانی عوام کو دشورای کا سامنا کرنا پڑے مگر مشکل ترین حالات میں بھی وہ اپنی عزت پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کریں گے.

یہ بات صدر روحانی نے سمنان صوبے کے دورے کے موقع پر ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت ایران کے عالمی برادری کے ساتھ معاشی اور تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہے.
ایرانی صدر نے کہا کہ دشمن ایران کی کامیابیوں کو نہیں دیکھ سکتا اور نہ ہی وہ ہماری بڑھتی ہوئی طاقت اور مضبوط پوزیشن کو برداشت کرسکتا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ ایران اس وقت پابندیوں کی صورتحال کا شکار ہے، بعض قوتیں بشمول امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست ہمارے خلاف کھڑی ہیں اور بدقسمتی سے بعض نام نہاد اسلامی حکمران بھی ہمارے خلاف سازشوں میں ملوث ہیں.
ڈاکٹر روحانی نے بتایا کہ ملک کی صورتحال معمول کی طرح نہیں مگر ہمیں باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ ان حالات پر قابو پانا چاہئے.
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت ملک دشمنوں کی ناکامی کے لئے موثر پالیسی اپنائے گی جس میں سمندری صنعت کے فروغ، جہازوں کی سہولتوں میں اضافے اور تجارتی تعلقات کو بڑھانا ہے.
ایرانی صدر نے کہا کہ ایران کے دشمن بشمول امریکہ اور صہیونی حکمران جب دیکھتے ہیں کہ بیرونی سرمایہ کار ایران میں بڑی تعداد میں آرہے ہیں تو ان سے یہ بات ہضم نہیں ہوتی.
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وقت گزرنے کے ساتھ بالخصوص مزاحمتی عمل کے ذریعے پابندیوں پر قابو پالیں گے اور دشمنوں کو بھی پیچھے ہٹنے پر مجبور کریں گے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@